آئی سی سی میں نامزدگی کے بعد گنگولی بھارتی بورڈ کے صدر نہیں رہ سکتے:سنجیو گپتا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)مدھیا پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن کے لائف ممبر سنجیو گپتا نے کہا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میں نامزد گی کے بعد سورو گنگولی بھارتی کرکٹ بورڈ کی صدارت نہیں کرسکتے ۔ گنگولی نے آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کرنی ہے ۔ششانک منوہر کی جگہ گنگولی کو چیئرمین آئی سی سی بنانے کیلئے بھی لابنگ کی جارہی ہے ۔ گنگولی سے کہا ہے کہ بورڈ کے آئین کو پڑھا جائے جو ان کو بورڈ کی صدارت سے روکتا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن