اسلام آباد(نا مہ نگار) آئیسکو نے ہمیشہ اپنے معزز صارفین کو بہترین سروسز فراہم کیں ہیں۔اور آئیسکو کے صارفین نے بھی ہمیشہ آئیسکو کے اقدامات کو سراہا ہے۔آئیسکو چیف شاہد اقبال چوہدری نے اپنے ایک پیغام میں آئیسکو افسران اور عملے کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا جس کے باعث عید الفطر کی تعطیلات کے دوران شدید گرمی اور کرونا کے خطرات کے باوجود آئیسکو نے اپنے معزز صارفین کو بلاتعطل بجلی فراہم کی اور انفرادی شکایات کو فوری ازالہ ممکن بنایا گیا۔آئیسکو چیف نے مزید کہا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے جس نے ہمیشہ ہر حالات میں بہترین نتائج دئیے۔چیف نے مزید کہا کہ گرمیوں کے موسم میں صارفین کی بجلی سے متعلقہ شکایات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ہم نے صارفین کے مسائل کے پیشہ ورانہ انداز میں سننا ہے اور کم سے کم وقت میں ان کی شکایات کے ازالے کو ممکن بنانا ہے۔ چیف نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کی کہ کمپیلنٹ دفاتر کو مزید فعال بنایا جائے کیوں کہ کمپنی اور صارفین کے مابین خوشگوار تعلق قائم رکھنے میں کمپیلنٹ دفاتر کا کلیدی کردار ہوتا ہے۔
عیدالفطرکی تعطیلات کے دوران بلا تعطل بجلی فراہمی کا وعدہ پورا کیا،آئیسکو چیف
May 28, 2020