نیوزی لینڈمیں 5 دن کے دوران کورونا کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، محکمہ صحت

May 28, 2020

ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کے محکمہ صحت کے سربراہ ایشلے بلوم فیلڈ نے کہا ہے کہ ان کے ملک میں گذشتہ 5 دن کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔ ایک پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ اس عرصہ کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص صحتیاب ہو گیا اور ملک بھر میں کورونا وائرس کے ایکٹو کیسز کی تعداد 21 رہ گئی ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی شخص کسی ہسپتال میں زیر علاج نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گذشتہ 5 دن کے دوران کورونا وائرس سے متاثر کسی شخص کی موت واقع نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں ملک میں الرٹ لیول فور کر دیا گیا ہے اور لوگوں کی بڑی تعداد نے گھروں سے باہر نکل کر ایکسرسائز کی ہے جو خصوصاً موسم سرما کے دوران صحت کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اچھی عادت ہے۔

مزیدخبریں