حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر امان اﷲچٹھہ نے کہا ہے کہ گذشتہ چھ ماہ سے زائد عرصہ سے ٹڈی دل نے سندہ بلوچستان اور جنوبی پنجاب میںتباہی مچارکھی ہے۔لیکن حکومت کی مجرمانہ غفلت سے کاشتکاروںکی معاشی تباہ حالی کے بعد ملکی معیشت کیلئے بھی زبردست خطرہ بن چکا ہے۔ جس کے خلاف کسان سراپا احتجاج ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پہلے گندم چنا اور اب وسیع رقبہ پر کپاس ، چاول کی پنیری ، چارہ سبزیات کے ساتھ آم جیسے اہم برآمدی پھل بھی اس کی لپیٹ میں آچکے ہیں جبکہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں زبانی جمع خرچ سے زیادہ کچھ کرنے میں مکمل ناکام نظر آرہی ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ٹڈی دل کے خاتمہ کیلئے ہوائی سپرے آپریشن کرائے۔
ٹڈی دل نے تباہی مچارکھی ہے:امان اﷲچٹھہ
May 28, 2020