راوالپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے لبنٰی ریحان پیرزادہ نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہماری قومی تاریخ میں یوم آزادی کے بعد یوم تکبیر ایک تاریخ ساز دن ہے جب قائد میاں محمد نواز شریف نے تمام تر چیلنجز کے باوجود پانچ کامیاب ایٹمی تجربات کرکے پاکستان کو مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بنایا۔ اور وطن عزیز کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیااور دنیا کے ہر گوشے میںقیام پذیر پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان پر ایٹمی دھماکے نہ کرنے کے حوالے سے بڑا دبائو تھا دھمکیاں دی گئی کروڑوں اربوں ڈالرز کی پیشکش بھی ہوئی لیکن قائدمیاں محمد نواز شریف پاکستان کے وقار کا پرچم سربلند کرنے کا فیصلہ کرچکے تھے اورو ہ اپنے فیصلے پر قائم رہے اور اس موقع پر انہوں نے جس جرات ایمانی کا مظاہرہ کیا اس کی بدولت تا قیامت ان کا نام تاریخ اسلام کے اوراق میں زندہ رہے گا۔