بھارتی حکام نےمقبوضہ علاقےمیں فورجی انٹرنیٹ سروس پرپابندی میں توسیع کردی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکام نے فوجی محاصرے اور کورونا وائرس کی وبا کے باعث پہلے ہی بے پناہ مشکلات کا شکار حریت پسند کشمیریوں کو نشانہ بناتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں فور جی انٹرنیٹ سروس پر پابندی میں توسیع کردی ہے۔سری نگر میں محکمہ داخلہ سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق فور جی انٹرنیٹ سروس کی معطلی تاحکم ثانی جاری رہے گی۔حریت قیادت اور شہریوں اور صحافیوں کے حقوق کیلئے سرگرم متعدد بین الاقوامی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں فور جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا بارہا مطالبہ کرچکی ہیں۔
 

ای پیپر دی نیشن