شہزاد اکبر کا بغیر پروٹوکول ایف آئی اے لاہور آفس کا دورہ 

لاہور (نیوز رپورٹر)  وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے ایف آئی اے لاہور آفس کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور  تحقیقات کو تیز کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے لاہور کی کارکردگی کو سراہا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے زون ون  نے چینی، سٹہ مافیا، براڈشیٹ تحقیقات اور ایف اے ٹی ایف اجلاس میں زیر غور آنے والے مقدمات پر بریفنگ دی۔ مشیر داخلہ واحتساب نے مقدمات بالکل غیر جانبدارانہ اور آزادانہ انداز سے مکمل کرنے کی ہداہات دیں۔ شہزاد اکبر نے مالیاتی جرائم اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات میں استعداد کار کو مزید نکھارنے کے لئے اعلی سطحی تربیتی پروگرام اور تمام مالیاتی اور سرکاری اداروں  سے مطلوب ریکارڈ کی فی الفور دستیابی کا جامع مرکزی پروگرام جلد شروع  کا عندیہ بھی دیا۔ شہزاد اکبر نے تمام افسروں اور تفتیشی افسران کو بلا خوف و طمع فرائض نبھانے اور عام شہریوں کی مشکلات کا بر وقت ازالہ کرنے کی تلقین کی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...