بجٹ سے قبل سیکرٹری خزانہ تبدیل‘ یونس خان کو اضافی چارج مل گیا‘ کامران افضل صنعت و پیداوار‘ سہیل  راجپوت  سیکرٹری آئی ٹی تعینات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے وفاقی بیوروکریسی میں اہم تقرر و تبادلے کر دیئے۔ بجٹ سے پہلے سیکرٹری  خزانہ کو ہٹا دیا گیا۔ سیکرٹری خزانہ کامران علی افضل کو  سیکرٹری صنعت  و پیداوار مقررکر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری  بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام یوسف خان کو خزانہ ڈویژن کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ سیکرٹری  صنعت و پیداوار ڈاکٹر سہیل راجپوت  وفاقی سیکرٹری  آئی ٹی تعینات کر دیئے گئے۔ وفاقی سیکرٹری آئی ٹی شعیب صدیقی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن