ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  خاموشی سے منسٹرز انکلیو بنگلے سے رخصت ہو گئے

اسلام آباد (عترت جعفری) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ  انتہائی خاموشی سے منسٹرز انکلیو میں واقع اپنے بنگلے سے رخصت ہو گئے، نہ کوئی ہار پہنانے والا تھا اور نہ کوئی بڑا رخصت کے وقت ان کے ہمراہ  تھا۔ علیل اور جسمانی طور پر لاغر ہو جانے والے ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ ابھی کراچی میں۔ اگرچہ ان  کا منسٹرز انکلیو کا  بنگلہ ابھی انہی کے پاس ہے، کیونکہ ان کا سامان اسی بنگلہ میں موجود ہے۔ جب وزیر اعظم نے ان کو اپنے منصب سے ہٹایا تھا  تو وہ کرونا بیماری کا شکار ہو چکے تھے، اس لئے منسٹرز انکلیو میں اپنے بنگلے میں مقیم رہے اور تنہائی ہی ان کی ساتھی تھی، وہ چند روز قبل خاموشی سے اسلام آباد سے کراچی چلے گئے۔ ان کی صحت ابھی بحال نہیںہوئی ہے اور کچھ عینی شاہدین نے ان کو ویل چیئر پر بھی دیکھا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ممکنہ طور پر صحت کے بحال ہو جانے کے بعد بیرون ملک جائیں گے۔ ان کی منسٹرز انکلیو سے روانگی اتنی خاموشی سے ہوئی کہ ان کے دور وزارت میں صبح و شام ان کے ساتھ رہنے اور کام کرنے والوں کو بھی خبر نہیں ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن