سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر

May 28, 2021

لاہور (نیٹ نیوز) سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق (27 مئی)  جمعرات کو سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آیا جسے دیکھ کر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد قبلے کی درست سمت کا تعین کرسکتے تھے۔ سورج رواں سال میں پہلی مرتبہ خانہ کعبہ کے اوپر آیا ہے۔ فلکیاتی سوسائٹی کے مطابق سورج 27 مئی کو سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر آیا۔ رپورٹ کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زہرہ نے کہا  سورج جس وقت خانہ کعبہ کے اوپر نظر آتا ہے اس وقت وہ انتہائی بلندی  پر تقریباً90  ڈگری پر ہوتا ہے۔ اس  وقت خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہو  جاتا ہے۔ 

مزیدخبریں