18ویںترمیم اختیارات میں مداخلت کرینگے نہ کراچی آپریشن ہو گا:شیخ رشید

کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان سندھ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی صوبے میں کوئی گورنر راج آرہا ہے تاہم سندھ میں ڈاکوراج ختم کرکے رہیں گے، ڈاکوں کے خلاف آپریشن میں پولیس کے ساتھ سندھ رینجرز بھی کام کرنے کو تیار ہے۔ سندھ حکومت کی صوابدید ہے کہ وہ رینجرز کو جہاں چاہے استعمال کرے۔ امن صوبہ سندھ اور وفاق کا مشترکہ مسئلہ ہے، سندھ کے مسائل کے حوالے سے وزیراعظم کو رپورٹ دوں گا۔ عمران خان پانچ سال پورے کریں گے اور کوشش ہے کہ اگلے الیکشن میں بھی عمران خان کی حکومت آئے۔ ایم کیو ایم کے ساتھ بچپن سے اچھے تعلقات ہیں۔ نادرا کراچی میں کرپٹ افسران پر جھاڑو پھیرا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعرات کومقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم نے سندھ میں امن و امان پر رپورٹ تیار کرنے بھیجا تھا ۔ سوشل میڈیا پر ڈاکو راج کا طوفان اٹھایا گیا۔ وزیر اعلی سے اتفاق ہوا کہ صوبہ اور وفاق مل کر ڈاکوئوں سے نمٹیں گے۔ سندھ حکومت چاہے تو پورے صوبے میں رینجرز مہیا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔ پولیس کو ڈرون بھی دینے کو تیار ہیں۔ وزیر اعلی سے طے پایا کہ اغوا برائے تاوان اور قتل میں ملوث ڈاکوئوں کی خلاف دہشت گردی کی دفعات لگائی جائیںگی۔ امن صوبے اور مرکز کا مشترکہ مسئلہ ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سے ہر مہینے میں ایک ملاقات ہوگی ۔ شیخ رشید نے کہا کہ صوبے میں گورنر راج کی باتیں غلط ہیں۔آپریشن کی اطلاعات غلط ہیں ۔کچے کے علاقے میں سیاسی دلچسپی بھی ہے۔ سیاست سے آزاد ہوکر غیر جانبدار لوگوں کو صلاحیت کی بنیاد پر افسران کی تقرری ہوگی ۔ سندھ حکومت نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کو تبدیل کردیا  ہے۔ ڈاکو راج کے خاتمے کے لیے تمام ادارے ایک لائن پر ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان میں نہاری والے کے باہر بھی اسلحہ لے کر بیٹھا ہوتا ہے۔اسی لیے کچے کے علاقے کو صاف کرنا چاہتے ہیں۔کراچی میں اسٹریٹ کرائم کا معاملہ ہے ۔کراچی میں آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کو شکایت ہیں وزیراعظم کو بتاں گا تاہم جہانگیر ترین کے معاملے کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔  عمران خان 5سال مکمل کرینگے میں ساتھ کھڑاہوں، اگلے الیکشن میں بھی کوشش کرینگے عمران خان کی حکومت آئے۔ اپوزیشن کے حوالے سے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو اس وقت نون سے شین نکلی ہوئی نظرنہیں آرہی، شاہدخاقان نے کہا پیپلز پارٹی واپس آئی تو استعفیٰ دیدوںگا۔ لاپتہ افراد سے متعلق شیخ رشید نے کہا ہم قومی اسمبلی میں بجٹ کیساتھ مسنگ پرسن کا قانون بھی اسمبلی لارہے ہیں۔فوجی اڈا دینے خبر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی موجودگی میں کسی کو کوئی فوجی اڈا نہیں دیاجائے گا ، کوئی ایئر بیس نہیں دیا جا رہا، پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے، افغانستان میں امریکا، چین، روس، ایران اور پاکستان متفقہ میکنزم رکھیں گے۔ اس میں کوئی شک نہیں مہنگائی ہوئی ہے پوری دنیا میں ہوئی ہے، سرکاری ہویا نجی ، تنخواہ دارلوگوں کی تنخواہیں بڑھنی چاہئیں۔شیخ رشید نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے تحت سندھ حکومت کے اختیارات کیخلاف نہیں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جعلی اور غلط شناختی کارڈ بنانے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔میرا کوئی مسئلہ نہیں۔زمین کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فل بینچ نے مجھے کلیئر کیا ہے ۔ایم کیو ایم کے ساتھ اچھے تعلقات تھے، ہیں اور رہیں گے۔اتفاق کرتا ہوں کہ سائبر کرائم کو ٹھیک کرنا ہے ۔جو بجٹ میں ووٹ نہیں دے گا وہ ڈی سیٹ ہوجائے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ الگ الگ  ملاقات کی۔ ملاقات میں سندھ میں جاری سیاسی و امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ صوبہ سندھ میں امن و امان کو تباہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...