بیجنگ (شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ چائنہ- امریکہ فیزون اقتصادی وتجارتی معاہدہ دونوں ممالک کے ساتھ پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔چینی وزارت تجارت (ایم او سی) کے ترجمان گا ئوفینگ نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کو پریس کانفرنس کے دوران تجارتی معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔گا ئونے کہا دونوں ممالک کو فیز ون اقتصادی وتجارتی معاہدہ پر عملدرآمد میں پیش رفت کے لئے سازگار ماحول اور حالات پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔