جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

اسلام آباد(وقائع نگار)انسداد سائبر کرائم کورٹ کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس حسن کی عدالت نے جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں فردجرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران مرکزی ملزم میاں طارق سمیت نادر خان، حمزہ عارف عدالت پیش ہوئے جبکہ شریک ملزم رضا خان کی جانب سے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظورکرلیا اور ملزمان پر فردجرم عائد کرنے کیلئے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئیسماعت 24 جون تک کیلئے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن