جبر(نامہ نگار)کرپٹ سیاسی نظام نے ملک کا دیوالیہ کر دیا ہے موجود ہ سیاسی نظام کے ذریعے حقیقی تبدیلی نہیں لائی جا سکتی کیونکہ یہ نظام کرپٹ ٹولے کا سب سے بڑا مخافظ ہے پاکستان عوامی تحریک اس کرپٹ اور عوام دشمن سیاسی نظام کے خلاف بتیس سالوں سے برسرپیکار ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل اسلام پورہ کے صدر شیخ عبدالقدوس نے عوامی تحریک کے یوم تاسیس کے موقع پر اپنے ایک تحریر ی بیان میں کیا انہوںنے کہا آج ملک کا ہر محب وطن طبقہ مایوس او ر پریشان نظر آ رہا ہے کیونکہ فرسودہ نظام کے ذریعے ملک میں خوشحالی اور مثبت تبدیلی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا یہ نظام ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے انہوںنے کہا کرپٹ ٹولا اس نظام کو ختم کرنے میں سب سے بڑی روکاوٹ ہے کیونکہ یہ نظام ان کے مفادات کو تخفظ فراہم کرتا ہے انہوںنے کہا پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں اس ملک دشمن نظا م کو سمندر برد کرنے کے لیے دن رات اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی انہوںنے مزید کہا وطن عزیز میں انقلاب کا سویرا طلوع ہو سکے اور عوام حقیقی تبدیلی کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں ۔