شعبہ تحقیق ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات کوحتمی شکل دے،قبلہ ایاز 

May 28, 2021

اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے چوبیس مئی کو اراکین کونسل اور وزیر اعظم عمران خان   کی ملاقات کو انتہائی خوش گوارقراردیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بہت وضاحت کے ساتھ یہ یقین دہانی کرائی کہ اسلامی فلاحی مملکت اور مدنی طرز کی ریاست کے ہدف کے حصول کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے متعلقہ سفارشات کے مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جائیگا۔ اراکین کونسل نیوقف املاک ایکٹ کے بارے میں وزیر اعظم کے حکم پر قائم کردہ کمیٹی کے قیام کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کمیٹی جلد اپنی سفارشات تیار کرے گی اور یہ مسئلہ خوش اسلوبی سے حل کرلیاجائے گا۔اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کونسل کے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات کوحتمی شکل دے تاکہ انہیں وزیر اعظم صاحب کے سامنے پیش کیا جاسکے۔

مزیدخبریں