سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا ایگرو فوڈ پراسیسنگ پلانٹ کا دورہ

May 28, 2021

راولپنڈی( سٹی رپورٹر ) سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل کا انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع ایگرو فوڈ پراسیسنگ پلانٹ کا دورہ۔پلانٹ کے آپریشنل امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگرو فوڈ پراسیسنگ پلانٹ منور حسین نے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ یہ وفاقی اورصوبائی حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے جس میں 40فیصد شیئر پنجاب کا ہے۔یہاں پر آم،امرود اور آڑو کا بہترین پلپ بنایا جاتا ہے۔گزشتہ سال 900ٹن ترشاوہ پھل کی پراسیسنگ کی گئی جوکہ ایک ریکارڈ ہے جبکہ اس پلانٹ کے تحت ایک گھنٹہ میں آم کا 10ٹن پلپ تیار کیاجاتا ہے۔

مزیدخبریں