اسلام آباد ( وقائع نگارخصوصی ) الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کی جانب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت فلسطین میں جاری امدادی سرگرمیوں کے لئے 50لاکھ روپے کا امدادی چیک پیش کیا گیا۔ الخدمت فانڈیشن وومن ونگ کے 3 رکنی وفدنے صدر الخدمت ویمن ونگ پاکستان کی صدرکلثوم رانجھا کی زیر قیادت الخدمت آفس کا دورہ کیا اور امدادی رقم کا چیک الخدمت فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل شاہد اقبال کو پیش کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر خبیب بلال، جنرل منیجرپروگرامز حماد اختر اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔شاہد اقبال نے الخدمت فاؤنڈیشن وومن ونگ کا شکریہ ادا کیا ۔