منسک (اے پی پی) بیلاروس کے مسافر طیارے کوفضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہ دینے پر بیلاروس نے فرانس کو فضائی قزاق قرار دے دیا ۔بیلاروس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایاکہ فرانسیسی حکام نے منسک سے بارسلونا پرواز کرنے والے بیلاروس کے مسافر طیارے کو فرانسیسی فضائی حدود کے استعمال سے روکتے ہوئے واپس بھجوا دیا تھا جوکہ انتہائی مضحکہ خیز ہے اور یہ حقیقی معنوں میں ’’فضائی قزاقی‘‘ہے ۔