اسامہ ستی قتل کیس‘ انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کیخلاف لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ارسال 

 اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے اسامہ ستی قتل  کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت فیصلہ کے خلاف درخواست نئے بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس کو بھجوا گئی۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران عدالت نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے فائل چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو بھجوا دی۔ واضع رہے کہ جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس فیاض احمد انجم جندران نے سماعت کرنا تھی لیکن جسٹس فیاض احمد انجم جندران کو مدت میں توسیع نہ ملنے پر بینچ ٹوٹ گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمہ سے دہشتگردی دفعات نکالتے ہوئے کیس سماعت کیلئے ڈسٹرکٹ کورٹس منتقل کرنے کا حکم سنایا تھا جسے اسامہ ستی کے والد  نے  چیلنج کر رکھا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...