نیب نے سوالنامہ دیا نہ دوبارہ آنے کا کہا‘ قائم علی شاہ

کراچی (وقائع نگار)سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ  حکومت اور پاکستان اسٹیل ملز کی زمین کے کیس میں نیب میں پیش ہوئے ،پیپلزپارٹی کے بزرگ رہنمانیب اسلام آباد کے دفتر پہنچے جہاں وہ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئے،ذرائع کا کہناہیکہ نیب ٹیم نے قائم علی شاہ سے اسٹیل ملز کی زمین کی لیز سے متعلق سوالات کیے،نیب میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں قائم علی شاہ نیکہا کہ نیب نے کوئی سوالنامہ دیا نا دوبارہ آنے کا کہا ہے، نیب نے زمین کی لیز سے متعلق کیس میں بلایا تھا،انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی، پی ڈی ایم میں پیپلزپارٹی کی شمولیت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا، کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے یا نہیں؟

ای پیپر دی نیشن