دھمکیاں ملنے پر بازیاب  خادم حسین محفوظ مقام پر منتقل

ڈیرہ غازی خان (خصوصی رپورٹ) مغوی خادم حسین کی رہائی کے بعد لادی گینگ کی طرف سے دھمکیاں ملنے پر پولیس نے خادم حسین کو اپنی حراست میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے ذرائع کے مطابق خادم حسین جو مقتول محمد رمضان کے ہمراہ لادی گینگ نے اغواء کیا اور محمد رمضان کے جسم کے مختلف اعضاء کاٹ کر اسے کردیا گیا تھا جبکہ دوسری طرف خادم حسین کو بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا لیکن لادی گینگ کی دہشت اور دھمکیوں کے باعث خادم حسین کی جان کو خطرہ کے پیش نظر پنجاب پولیس نے اسے اپنی تحویل میں لیکر محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن