حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں  ا ضافہ فی الوقت مئوخر کر دیا

May 28, 2021

اسلام آباد (مانیٹرنگ نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت مؤخر کردیا گیا ہے۔ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ ڈاکٹر وقار مسعود نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ میں بتایا کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی سکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں۔ جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا۔ آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے کہ گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائیگا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پرکام کر رہے ہیں۔ آئی ایم  ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں