افغانستان: منشیات  سمگلنگ کے الزام میں 20 افراد گرفتار 

کابل (اے پی پی) افغان پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ ، تقسیم اور فروخت کے الزامات میں 20افراد کو گرفتار کرلیا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جمعرات کو افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا کہ پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران منشیات کی سمگلنگ ، تقسیم اور فروخت کے الزامات میں 20 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ وزارت نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ کانٹر نارکوٹکس پولیس آف افغانستان نے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کابل ، بغلان ، تخار ، بلخ ، غزنی ، فرح ، خوست اور ہلمند صوبوں میں انسداد منشیات کی متعدد کاروائیاں  کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا  ہے ۔ سی این پی اے نے ملزمان سے کافی مقدار میں ہیروئن ، ، چرس ، افیون اور کچھ نقد رقم بھی  برآمد ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن