شعبہ تحقیق ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے: قبلہ ایاز 

May 28, 2021

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے چوبیس مئی کو ارکان کونسل اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کو انتہائی خوش گوار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے بہت وضاحت کے ساتھ یہ یقین دہانی کرائی کہ اسلامی فلاحی مملکت اور مدنی طرز کی ریاست کے ہدف کے حصول کے لئے اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے متعلقہ سفارشات کے مرحلہ وار نفاذ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین نے کونسل کے شعبہ تحقیق کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریاست مدینہ کے حوالے سے سفارشات کو حتمی شکل دے تاکہ انہیں وزیراعظم کے سامنے پیش کیا جا سکے۔

مزیدخبریں