لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے نیب اشتہاری ڈاکٹر محمد امجد، انکی اہلیہ انجم احمد اور بیٹی شمیر احمد کی گرفتاریوں سے بچنے کے لیے سات روز کے لئے عبوری حفاظتی ضمانتیں منظور کر لی۔ عدالت نے پاکستان آنے پر درخواست گزاران کو اپنے پاسپورٹ ہائی کورٹ جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے درخواست گزاروں کی عبوری حفاظتی ضمانتیں 7 روز کے لیے منظور کرتے ہوئے تاحکم ثانی درخواست گزاران کی گرفتاریوں کو روک دیا اور ای سی ایل اور ریڈ وارنٹ پر عملدرآمد بھی معطل کر دیا۔ عدالت نے تین روز کے اندر ایک، ایک کروڑ کے مچلکوں کے عوض درخواست گزاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی۔
ڈاکٹر امجد‘ اہلیہ اور بیٹی کی گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری حفاظتی ضمانتیں منظور
May 28, 2021