ڈی جی خان میں شہریوں کے اعضاء کاٹنے پر جوڈیشل کمشن کیلئے درخواست ناقابل  سماعت قرار 

May 28, 2021

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) ہائیکورٹ نے ڈی جی خان شہریوں کے اغواء اور ان کے اعضاء کاٹنے کے معاملے پر جوڈیشل کمشن تشکیل کیلئے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے دیا اور رجسٹرار آفس کے درخواست پر اعتراض کو برقرار رکھا۔ چیف جسٹس نے باور کرایا کہ ملتان میں بھی ججز کام کر رہے ہیں، اس لئے وہاں رجوع کیا جائے۔

مزیدخبریں