وہاڑی میں طلبا کی موجیں‘جمعہ اور ہفتے کو صرف اساتذہ سکول جائیں گے 

May 28, 2021

ٹبہ سلطان پور (نمائندہ نوائے وقت ) محکمہ تعلیم پنجاب نے 5روز قبل کیاگیا فیصلہ واپس لیتے ہوئے سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی ادارے جمعہ اور ہفتہ کوبھی کھولنے کاحکم دے دیا طلباء و طالبات کی بجائے صرف اسٹاف ڈیوٹی پر آئے گا اساتذہ کو اطلاع بزریعہ وٹس ایپ دی گئی کروناکی تیسری لہر کے باعث ایک ماہ قبل بند ہونے والے تمام تعلیمی ادارے کروناکی کم شدت والے 16اضلاع جن میں ضلع وہاڑی بھی شامل تھا24مئی سے کھول کر دوبارہ سے تدریسی عمل شروع کرتے ہوئے ایک ہفتہ میں صرف 4روزتعلیمی  ادارے کھولنے کاحکم دیاتھا اور جمعہ اور ہفتہ کوتعلیمی ادارے بند رکھتے ہوئے چھٹی کا اعلان کیاتھا 

مزیدخبریں