لاہور(نامہ نگار)ٹاؤن شپ بازار میں پولیس چوکی پرقبضے میں ملوث پولیس افسروں کے خلاف ایس پی سکیورٹی سردارموارہن نے5 ماہ بعدتفصیلی انکوائری رپورٹ مکمل کرلی ہے۔پولیس چوکی پرقبضے سے متعلق انکوائری رپورٹ آئی جی پنجاب کوارسال کردی گئی جبکہ انکوائری میں ڈی ایس پی ذوالفقاربٹ اورایس ایچ اوابرارشاہ کوقصوروار قراردیاگیا ہے۔دونوں پولیس افسروں نے رشوت کی بھاری رقم لیکرپولیس چوکی پرائیوٹ افرادکوبیچ دی تھی۔انکوائری رپورٹ پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے کرپشن میں ملوث دونوں افسروں کومعطل کردیا ہے اور دونوں پولیس افسروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ بھی کیاگیاہے جبکہ انکوائری رپورٹ میں پولیس چوکی پرقبضہ کروانے میں ایل ڈی اے کے عملے کے ملوث ہونے کے بھی شواہد ملے ہیں۔ ایل ڈی اے کے افسر اکرم سعیدنے پولیس چوکی کے جعلی دستاویزات تیار کیے جبکہ اکرم سعید کے خلاف کارروائی کے لئے ایل ڈی اے حکام کوانکوائری رپورٹ بھجوادی گئی ہے۔
ٹاؤن شپ بازارچوکی پر قبضے کامعاملہ‘ملوث ڈی ایس پی اورایس ایچ او معطل
May 28, 2021