وہاڑی (نامہ نگار)جسٹس محمد امیر بھٹی کم عمر ترین اور جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے دوسرے چیف جسٹس ہونگے تفصیل کے مطابق ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا سے تعلق رکھنے والے جسٹس محمد امیر بھٹی کو لاہور ہائی کورٹ کے کم عمر ترین جج ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے امیر بھٹی پاکستان بار کونسل کے سابق سینئیر وائس چیئرمین محمد یونس بھٹی کے چھوٹے بھائی اور وہاڑی کے سابق ایم پی اے و سینئیر قانون دان تاج محمد بھٹی ایڈووکیٹ کے داماد ہیں یاد رہے جسٹس امیر بھٹی اس بنچ کے رکن تھے جنہوں نے سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے میں خصوصی بنچ کی کاروائی کو کالعدم قرار دیا تھا انہیں لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بننے پر شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی،جنرل سیکرٹری راو خلیل احمد،میاں ساجد آصف،صدر پریس کلب مختار احمد بھٹی،جنرل سیکرٹری مرزا شاہد محمود،شیخ خالد مسعود سمیت دیگر معززین نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔