لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے وزیراعظم کی طرف سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے 2منصوبوں کے اعلان اور نوجوانوں کو کاروبار کیلئے 100ارب روپے کے فنڈز مختص کرنا خوش آئند قرار دیا ہے۔ ہوئے کہا ہے کہ ان منصوبوں کے تحت نوجوانوں کو فنی تریبیت کے ساتھ ساتھ ،اسکل ایجوکیشن کیلئے ایک لاکھ 70ہزار سکالر شپ دی جائیں گی ۔جبکہ50ہزار اسکالرشپ ہائر ٹیکنالوجیز میں دی جائیں گی۔انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں روزگار نجی شعبوں میں ملتا ہے اس لیے ان پروگراموں کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی سہولت فراہم کی جارہی ہے تاکہ پڑھے لکھے نوجوان خود اپنا کاروبار شروع کرکے لوگوں کو ملازمتیں فراہم کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔چوہدری سلیم بریار نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے ہر سال مختص فنڈز میں اضافہ کیا جائے گا ۔
وزیراعظم کا بیروزگارنوجوانوں کیلئے 100ارب مختص کرنا خوش آئند:سلیم بریار
May 28, 2021