سسر کے قاتل داماد کو سزائے موت،10سال ایک ماہ قید سخت ایک لاکھ روپے جرمانہ، پانچ لاکھ روپے ہرجانہ اداکرنے کی سزا

May 28, 2021

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج مظفر نواز ملک نے گھریلو ناچاقی پر سسر کو قتل کرنے والے داماد کو سزائے موت، 10سال ایک ماہ قید سخت، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے،مجرم راشد منہاس نے گھر یلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنے سسر ہارون رشید کو قتل جبکہ اپنی سالی آمنہ ہارون کو زخمی کردیاتھا،واقعہ کامقدمہ مقتول کے بیٹے علی جلال کی مدعیت میں جولائی 2019تھانہ کلرسیداں میں درج کیاگیاتھا،کلرسیداں پولیس نے واقعہ میںملوث ملزم راشد منہاس کو گرفتارکرنے کے بعد ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا، گزشتہ روز عدالت نے کیس کی سماعت مکمل کرنے بعد فیصلہ سنادیا ۔

مزیدخبریں