کراچی (نیوز رپورٹر) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیف آرگنائزر اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ آئی بی اے ایک تعلیمی ادارہ ہے،یہ ناکارہ بوڑھوں کا ڈمپنگ گراونڈ نہیں ہے، اسے باوقار تعلیمی ادارہ بنایا جائے۔ اٹھارویں ترمیم کے بعد وزیر اعلی سندھ نے اس ادارے کو برباد کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ نااہل اور من پسند افراد کو لیکچرر اور پروفیسر لگایا جا رہا ہے۔ اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں انتہائی کمزور اور صدیوں پرانی ہیں نیز ادارے کوپروفیشنل کونسلز سے منظوری بھی حاصل نہیں ہے۔ آئی بی
اے کے زوال سے متعلق ڈائریکٹر اکبر زیدی کی رپورٹ چشم کشا ہے۔ادارے کے انحطاط کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کو لاڑکانہ بنانا چاہتی ہے۔
آئی بی اے انحطاط کی ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے،پاسبان
May 28, 2021