کراچی (نیوز رپورٹر) بلدیہ عظمی کراچی کے گریڈ18کے افسر اطہر اقبال کا محکمہ نفاذ اردو میں بطور ڈائریکٹر تقرر کردیا گیا ہے اس سے قبل وہ سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ (CIIM)میں بطور ڈائریکٹر کام کر رہے تھے، اطہر اقبال علمی و ادبی حلقوں کی جانی پہچانی شخصیت ہیں، مختلف موضوعات پر ان کی کتابیں شائع ہوچکی ہیں، اطہر اقبال کی سب سے مقبول کتاب ایک کہاوت ایک کہانی ہے جسے نیشنل بک فانڈیشن کی جانب سے انعام بھی دیا گیا تھا ان کی یہ کتاب مختلف اسکولوں میں بھی پڑھائی جاتی ہے، اطہر اقبال کی دیگر معروف کتابوں میں ایک محاورہ ایک کہانی، مسافر حرم کا، ریڈیائی خاکے، سوات سواد، جھیل سیف الملوک تک و دیگر شامل ہیں۔