سکھر، پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں نہ ملنے پرتمام پولیس افسران کی عدالت طلبی

May 28, 2021

سکھر (بیورورپورٹ)   سکھر ڈویڑن کے پولیس اہلکاروں کو تنخواہیں نہ ملنے کا معاملے کے حوالے سے 
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں 800 پولیس اہلکاروں کی جانب سے عدالت میں دائر پٹیشن پر سماعت ہوئی ، پٹیشن میں موقف اختیار کیا گیا کہ گیارہ ماہ کی تنخواہیں نہیں دی جارہیں جس پر عدالت نے سکھر، گھوٹکی، نوشہروفیروز، خیر پور کے ایس ایس پیز کو پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کر دیئے اور احکامات دیئے ہیں کہ اگر اہلکاروں کو تنخواہیں نہ دی گئیں تو ایس ایس پیز کے خلاف شوکاز نوٹس بھی نکالے جائیں گے  عدالت نے ایس ایس پیز کو یکم جون کو پیش ہونے کا بھی حکم دیا ہے ۔

مزیدخبریں