لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ کے قریب تحصیل باقرانی کے علاقے پیر کبیر شاہ میں جھونپڑیوں کو اچانک آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 10 سے زائد جھونپڑیاں اور ان میں موجود اناج، نقدی، کپڑے سمیت دیگر قیمتی سامان جلد کر خاکستر ہوگئے، اطلاع کے باوجود فائر بریگیڈ عملہ وقت پر پہنچ نہ سکا جبکہعلاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا، آگ کے بعد متاثرین کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں، اس موقع پر متاثرین نور احمد بروہی، صدیق بروہی، علی حسن شر، ابراہیم جتوئی و دیگر کا کہنا تھا کہ ہم سالوں سے جھونپڑیاں بناکر یہاں رہائش پذیر ہیں آج دوپہر کے وقت 10 جھونپڑیوں کو اچانک آگ لگنے کے باعث 10 لاکھ روپے سے زائد کا اناج، نقدی، کپڑے سمیت دیگر قیمتی سامان جلد کر خاکستر ہوگیا ہے، انہوں نے حکومت سندھ و مختر حضرات سے اپیل کی کہ ہونے والے نقصان کا ازالہ کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔