پیپلزپارٹی بلدیاتی اور آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی:چوہدری اعظم 

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی بلدیاتی اور آزاد کشمیر انتخابات میں بھرپور حصہ لے گئی ۔ بلاول بھٹو پارٹی کو فعال کرنے کے لیے لاہور میں ڈیرے ڈالیں اور ڈویژن ضلع کی سطح پر دورے کریں اور پارٹی کارکنوں سے ملاقاتیں کریں ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے نائب صدر چوہدری اعظم نے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالرزاق سلیمی فنانس سیکرٹری مشتاق بادل پیپلزپارٹی ضلع گوجرانوالہ کے جنرل سیکرٹری چوہدری ارشاد اللہ سندھو ڈپٹی جنرل سیکرٹری مظہر ریاض چیمہ سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر شیر محمد علی انصاری ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات محمد فاروق ملک پیپلزپارٹی تحصیل وزیر آباد کے سینئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد ساہی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اور آزاد کشمیر انتخابات کے سلسلے میں یونین کونسل کی سطح پر پارٹی کارکنوں اور تنظیموں سے رابطے شروع کر دئے ۔ فوری طور پر پنجاب میں ڈویژن ضلع سٹی اور تحصیلوں کی سطح پر خالی عہدوں پر نامزدگیاں کی جائیں اور فعال کارکنوں اور عہدیداروں کو ذمہ داری دی جائے ہم پیپلزپارٹی پنجاب کے سابق صدر قمرالزمان کاہرہ جنرل سیکرٹری چوہدری منظور سیکرٹری اطلاعات حسن مرتضی ایم پی اے کی چار سالہ بہترین تنظیمی کارکردگی پر انھیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن