جہانیاں (نامہ نگار)28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سنہرا ترین دن ہے،جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،اس دن پاکستان نے ایٹمی دھماکے کرکے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر دنیا کی ساتویں جبکہ پہلی ایٹمی طاقت ہونے کا اعزاز حاصل کیا، پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی اسلامی طاقت بنانے کا سہرا میاں نواز شریف کے سر ہے،پاکستان نے یکے بعد دیگرے پانچ ایٹمی دھماکے کر کے دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا، ان خیالات کا اظہار چیرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار چوہدری افتخار نذیر، رکن صوبائی اسمبلی جہانیاں حاجی عطاء الرحمن،وائس چیئرمین ضلع کونسل خانیوال چوہدری ضیا الرحمن نے کیا۔