لاہور(خصوصی نامہ نگار)حضرت امیر حمزہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے کل مسالک علماء بورڈ کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقادکیاگیا جس کی صدارت حافظ شعیب الرحمن قاسمی نے کی جبکہ علامہ قاری غلام مصطفی معاویہ علامہ خالد محمود،علامہ نواز ڈوگر،علامہ قاری وزیر علی،قاری مظہر محمود اور حافظ محمد ریحان سمیت دیگر نے شرکت کی۔چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا محمد عاصم مخدوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست مدینہ کے قیام کے لیے خلفاء راشدین کی زندگی سے راہنمائی لینا ہوگی۔پیغمبر اسلامؐ اور صحابہ کرامؓ کی تعلیمات کے بغیر ریاست مدینہ کا نعرہ کھوکھلا ہوگا۔صحابہ کرام نے اسلام کی ترویج اور اشاعت کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں۔شہدا احد کی قربانیوں کے تذکرے آج بھی زندہ ہیں۔
ریاست مدینہ کے قیام کے لیے خلفاء راشدین کی زندگی سے راہنمائی لینا ہوگی:عاصم مخدوم
May 28, 2021