وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے میں   رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے

پشاور : وزیراعظم عمران خان آج پشاور کا دورہ کریں گے ۔

 تفصیلات کے مطابق    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے میں   رشکئی صنعتی زون کا افتتاح کریں گے۔   وزیر اعظم عمران خان پشاور میں احساس پناہ گاہ کا افتتاح بھی کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر اعظم عمران خان ، گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا شرکت کرینگے جبکہ  تقریب میں چینی حکام و صنعت کار بھی شرکت کریں گے ۔ افتتاحی تقریب کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔

رشکئی صنعتی زون نوشہرہ میں کام تیزی سے جاری ہے ، رشکئی صنعتی زون ملک کا پہلا صنعتی زون ہے، جو سی پیک کا حصہ ہے ۔ رشکئی صنعتی زون ایک ہزار کنال پر مشتمل ہے ، رشکئی صنعتی زون سے ڈھائی لاکھ سے زائد افراد کو روزگار میسر ہو گا جبکہ اس صنعتی زون کے لئے چین 91 فیصد مالی تعاون فراہم کر رہا ہے  اور ملک کے نامور صنعتی گروپس بھی اس میں  دلچسپی لے رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن