مکتوب بیلجئیم
وقار ملک برسلز
ہائی کمشنر نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پاو نڈ سٹرلنگ کے اکاونٹ کھولنے کی اجازت دینے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تعریف کی
یوں تو روشن ڈیجیٹل اکاونٹس ایک اہم پیش رفت ہے۔ جس کے ذریعے اورسیز پاکستانی اپنا سرمایہ محفوظ بنا سکتے ہیں اور اپنی ترسیلات کے ذریعے پاکستان کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور اپنوں کی مدد کرنے اور تمام تر لین دین کے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ اس طرح وہ دور رہ کر بھی پاس رہیں گے اس سلسلے میں جہاں اوورسیز پاکستانےوں نے خاصی دلچسپی کا اظہار کیا وہاں پاکستان کے بینکس اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی بھرپور تعاون کیا اور پاکستان کی ترقی کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا مسلم کمرشل بینک نے تو یورپ برطانیہ دوبئی عرب امارات میں اپنی دھاک بٹھا دی ہر سطح پر اورسیز کو روشن ڈیجیٹل اکاو¿نٹس میں شمولیت کرنے پر قائل کرنے کی حکمت عملی اپنائی اور سب سے زیادہ سہولیات دینے کا یقین بھی دلایا ویسے تو سبھی بینکس کے ملازمین اپنے بینک کی ترویج و ترقی کے لیے کردار ادا کرتے ہیں۔ لیکن ایم سی بی بینک کے ملازمین اپنی تعلیم کردار حسن اخلاق سے برتری حاصل کر چکے ہیں جو دن رات کی محنت سے صرف اور صرف کامیابی کی طرف ہی دھیان دیتے ہیں اور ترقی کی طرف گامزن ہیں بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی روشن ڈیجیٹل کو خوش آمدید کہا اور اپنے اکاو نٹ کھلوائے بالکل اسی طرح پاکستان کے ہائی کمشنر معظم خان نے حکومت کی پالیسیوں کی تشہیر کی برطانیہ کے تمام قونصلیٹ کے ذریعے پالیسی کو عام کیا زوم کانفرنس منعقد کیں کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کیے حتی کہ اب اورسیز کی پراپرٹی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے ایک اسپیشل آفیسر کی تعنیاتی سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کس حد تک پاکستان اور اورسیز کے ساتھ مخلص ہیں ۔ہائی کمشنر معظم احمد خان نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ" کے اقدام پر برطانوی پاکستانیوں کی شرکت بہت حوصلہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب تک کھولے گئے اکاونٹ کی تعداد کے معاملے میں برطانیہ سب سے بڑا شراکت دار بن گیا ہے۔ ہائی کمشنر نے 20 مئی 2021 کو "روشن ڈیجیٹل اکاونٹ پر ایک ویبنار میں خطاب کر رہے تھے جس میں مسٹر رضا باقر ، گورنر ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ ڈاکٹر مرتضیٰ سید ، ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان؛ ڈاکٹر شمشاد اختر ، چیئرپرسن پاکستان اسٹاک ایکسچینج؛ مسٹر علی جمالی سی ای او انڈس موٹرز، مسٹر محسن علی ناتھانی ۔ اور ہائی کمیشن میں منسٹر ٹریڈ، شفیق شہزاد نے خطاب کیا اور اورسیز پاکستانیوں کو اس کی افادیت و اہمیت سے آگاہ کیا۔ہائی کمشنر نے برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے پاو نڈ سٹرلنگ کے اکاونٹ کھولنے کی اجازت دینے پر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تعریف کی ، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے برطانیہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔معظم احمد خان نے ہائی کمیشن اور اس کے چار قونصل خانوں کی جانب سے برطانیہ میں روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کے بارے میں معلومات دینے کے لیے آگاہی مہم کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا۔ہائی کمشنر نے برطانیہ کو پاکستان کا ایک اہم دوست قرار دیتے ہوئے کہا: “برطانیہ پاکستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے ، یہ سرمایہ کاری کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے اور پاکستان کو ترسیلات زر کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ برطانیہ میں1.6 ملین سے زیادہ پاکستانی رہتے ہیں۔ رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران ہماری برآمدات میں غیر معمولی اضافہ ہوااور پاکستان نے برطانیہ کو اب تک کی سب سے زیادہ برآمدات بھیجی ہیں۔ برطانیہ آنے والی ہماری ترسیلات زر میں سال بہ سال بنیادوں پر 68٪ کا اضافہ ہواہے۔ہائی کمشنر نے ایک بینک کوسیمینار منعقدکرانے پر سراہا۔ انہوں نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کو کامیاب بنانے میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اورسیز پاکستانی ملک سے دور رہ کر بھی پاس ہوں گے ۔پاکستان میں تمام تر معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاونٹ مدد گار ثابت ہو گا جو ایک اہم پیش رفت ہے حکومت کے اس اقدام سے اورسیز پاکستانیوں نے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے ۔بالخصوص ہائی کمیشن کی طرف سے بروقت معلومات کی فراہمی نے وزیراعظم پاکستان کے اس وڑن کو کامیاب بنانے میں خاطر خواہ کام کیا جس سے وافر تعداد میں اکاو نٹس کھولے گے اورسیز پاکستانیوں نے دیگر ممالک کے سفارت کاروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ہائی کمیشن لندن کی طرز پر اورسیز کے پراپرٹی مسائل حل کرنے کے لیے ایک اسپیشل ڈیسک بنائیں تاکہ اپنی سوہنی دھرتی سے پیار کرنے والے مشکلات سے باہر نکل سکیں اور انھیں اپنے ملک پاکستان سے ڈھنڈی ہوئیں مل سکیں اور وہ اور تیز رفتاری سے سرمایہ کاری کر سکیں اورسیز پاکستانیوں نے بینک کی انتظامیہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے روشن ڈیجیٹل اکاو نٹ کے لیے بھرپور معلومات فراہم کیں اور دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی رہنمائی کی گزشتہ دنوں بیلجئیم کے شہر اینٹورپن اور ہالینڈ میں بھی پاک میڈیا سنٹر یوکے یورپ نے ایک زوم کانفرنس کے ذریعے وزیراعظم کے اس مشن کی تکمیل کے لیے زیر حاصل معلومات دیں اور اورسیز سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاو نٹ کھولیں اور روشن ڈی جیٹل سرٹیفکیٹ بھی خریدیں جس سے انھیں ان کے خاندان اور پاکستان کو بھی فایدہ ہو گا حکومت بینکس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرے تاکہ یہ تجربہ کی بنیاد پر عوام کو گائیڈ کریں جس سے ملک ترقی کرے گا اور اعتماد کی فضاءقائم ہو گی ۔