افواہیں آگے نہ بڑھائیں خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں: ڈاکٹر ظفر مرزا 

May 28, 2021 | 13:56

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کورونا ویکسین لگانے کے بعد دوسال میں مرنے کی افواہ کو سراسر جھوٹ قرار دے دیا ہے۔ 

نجی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود اس خبر کی تحقیق کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ویکسین لگانے کے بعد دوسال میں مرنے کی افواہ جس شخص کے نام سے چل رہی ہے انہوں نے خود ہی اس کی تردید کر دی ہے۔ 

 سابق معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی کی صورت حال میں اس طرح کی منفی خبریں جلد وائرل ہو جاتی ہیں۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت کو بھی اس بارے میں واضح ردعمل دینا چاہیے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ افواہوں کو آگے نہ بڑھائیں اور خدا کا واسطہ ویکسین لازمی لگوائیں۔

قبل ازیں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے کورونا وائرس کی تیاری مکمل کرنے پر قومی ادارہ صحت

(این آئی ایچ) کو مبارک باد دی تھی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فیصل نے کہا تھا کہ قومی ادارہ صحت نے چینی دوا ساز کمپنی کیسینو بائیو انک کی مدد سے مقامی طور پر کورونا ویکسین تیار کرنے کا اہم مرحلہ مکمل کرلیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ویکسین کی کوالٹی ایشورنس ٹیسٹنگ کا سخت مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ یہ ہماری ویکسین سپلائی لائن میں مدد کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

مزیدخبریں