کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو بائیو سیکیور ببل میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔ پروٹوکولز مکمل کرنے کے بعد نسیم شاہ اگلی چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی روانہ ہوں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کھیلنے کی اجازت دے دی۔ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی ورچوئل میٹنگ کے دوران ہوا۔ نسیم شاہ کو پری آرائیول کورونا ٹیسٹ کے بعد دوبارہ آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔ آئسولیشن مکمل کرنے اور کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد نسیم شاہ کو اگلی چارٹرڈ فلائٹ سے ابوظبی روانہ کردیا جائے گا۔ فاسٹ باؤلر کو اڑتالیس گھنٹے کے بجائے چار روز پرانی رپورٹ جمع کرانے پر پی سی بی نے آئسولیشن سے علیحدہ کرکے ریلیز کردیا تھا۔