وزیراعظم عمران خان نےرشکئی ترجیحی اقتصادی زون کا کمرشل لانچ کردیا۔چین کی کمپنی سینچری سٹیل تین سو چھیاسٹھ ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کررہی ہے ۔اقتصادی زون میں دواسازی ، ٹیکسٹائیل ، مشروبات ،کھانے پینے کی اشیاء اور انجینئرنگ کی صنعتیں قائم ہوں گی ۔دو لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔