ذکر اللہ مجاہد کاپٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کےخلاف ” عوامی مارچ “ کا اعلان

May 28, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے سودی نظام معیشت، آئی ایم ایف کی غلامی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کے خلاف 11 جون کو ” عوامی مارچ “ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا گیا ہے۔جماعت اسلامی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی لاہور کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ممبران ضلعی شوری انجینئر اخلاق احمد، ملک شاہد اسلم، چوہدری محمود الاحد، ضیاءالدین انصاری، چوہدری محمو شوکت، عبدالعزیز عابد،احمد سلمان بلوچ و ددیگر نے شرکت کی۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ سودی اور قرضوں کی معیشت کبھی بھی لوگوں کے معاشی حالات ٹھیک نہیں کرسکتی۔ ملک میں اس وقت تک حقیقی تبدیلی نہیں آسکتی جب تک سودی نظام کا مکمل خاتمہ نہیں ہوگاجماعت اسلامی 11 جون مال روڈ پر عوامی مارچ میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادتاجر، ڈاکٹر، وکلائ، اساتذہ، طلبہ اور مزدوروں کا دعوت دیتی ہے کہ وہ آئیں اور اس جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔ 

مزیدخبریں