شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) ورکرز ایکشن کونسل کے سینئر رہنما شاہجہان خان لودھی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت امور مملکت بااحسن انجام دینے کا بھرپور تجربہ رکھتی ہے جس نے اپنے ہر دور اقتدار میں عوام کو خوشحالی کا تحفہ دیا اور پاکستان کی ترقی کی راہ ہموارکی مگر ہر بار ن لیگ کی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے گئے جس سے ملکی ترقی کا سلسلہ سبوتاژ ہوا اور قوم کو مسائل و مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اپنے ایک بیان میں شاہجہان لودھی نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے تمام راستے ن لیگ سے جا کر ملتے ہیں اگر قوم کو خوشحال کرنا اور ملک کو حقیقی ترقی دلوانی ہے تو اقتدار آئندہ پانچ سال بھی ن لیگ کی قیادت کو سونپنا ہوگا، آئی ایم ایف سے مکمل جان چھڑوانے کا فارمولہ نواز لیگ کی قیادت کے پاس ہے جس نے ماضی میں بھی اس حوالے سے اقدامات اٹھائے مگر آنیوالی حکومتوں نے انہیں پس پشت ڈالا۔
ن لیگ کے ہر دور اقتدار میں عوام کو خوشحالی کا تحفہ ملا:شاہجہان خان
May 28, 2022