فیروزوالہ( نامہ نگار ) شاہدرہ ،کوٹ عبدالمالک ، رانا ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں گیس کی کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ صبح کے اوقات میں ملازم پیشہ اور سکول جانے والے طلبہ وطالبات اور نوکری پیشہ و کاروباری حضرات بغیر ناشتے کے جانے پر مجبور ہیں۔ گھریلو صارفین کی گیس فیکٹریوں کو دی جانے لگی جس کے باعث علاقہ مکین پریشان اور دشواریوں سے دوچار ہیں۔شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ غیر قانونی لوڈ شیڈنگ کو ختم کیا جائے۔