شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی نائب صدر حاجی ملک اقبال نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء پر پولیس تشدد فائرنگ اور شیلنگ کی شدید مذمت کرتے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کو ان اوچھے ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جاسکتا، عمران خان کی بڑھتی مقبولیت کا راستہ روکنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں وہ تمام حریف سیاسی جماعتوں سے تنہا نبرد آزما ہیں اور انہیں پسپائی پر مجبور کرچکے ہیں اتحادی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور جلد ان کا اقتدار کے ایوانوں سے رخصت ہونا طے ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ جب تک عام انتخابات کے انعقاد کا حتمی اعلان نہیں ہوتا۔
اور کیئر ٹیکر سیٹ اپ تشکیل نہیں پاتا اسوقت تک ہماری احتجاجی تحریک جاری رہے گی ۔