اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سابق تحصیل نائب صدر چوہدری ناصر محمود واہگہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے حکومتی اقدام کو مسترد کرتے کہا ہے کہ حکمرانوں نے بیرونی آقائوں کی جی حضوری میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا ہے جس سے عام آدمی اشیاء ضروریہ سے مزید دور ہو گیا ہے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے فوراً بعد دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوا ہے جو غریب عوام کو زندہ درگور کرنے کے مترادف ہے ، حکومت فلفور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ورنہ شدید احتجاج کیلئے تیار رہے۔