حضرت امام جعفر صادقؑ علوم دینی ، علوم عصری کے منبع ومرکز تھے:ساجد علی نقوی

May 28, 2022

لاہور(خصوصی نامہ نگار) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ حضرت امام جعفر صادق ؑ علوم دینی اور علوم عصری کے بیک وقت حامل، مروج، بانی اور منبع ومرکز تھے۔ آپ کے وضع کئے ہوئے قواعد اور اصول آج بھی تمام مسالک اور مکاتب فکر کیلئے رہنماء کی حیثیت رکھتے ہیں کیونکہ آپ کے علوم سے کسی خاص مکتب ، مسلک ، گروہ یا طبقے نے نہیں بلکہ ہر علم دوست اور شعور کے حامل انسان نے استفادہ کیا۔ 

مزیدخبریں