فٹ بال ورلڈ کپ  ،  سعودی فضائی کمپنی قطر کے لئے 40 اضافی پروازیں چلائے گی

ریاض (اے پی پی)سعودی  فضائی کمپنی  السعودیہ  فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کے لئے 40 اضافی پروازیں  چلائے گی ۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق  قطر ایئرویز کے ایگزیکٹیو چیئرمین اکبر الباکر نے کہا ہے کہ  السعودیہ  40 پروازوں کے ذریعے فٹ بال ورلڈ کپ کے شائقین کو قطر آنے جانے کی سہولت فراہم کرے گی جبکہ  فلائی دبئی فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے  60، الکویتیہ 20 اور عمان ایئر 48 پروازیں چلائے گی۔ اس حوالے سے مذکورہ چاروں فضائی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوگئے ہیں۔  
سعودی عرب/ اضافی پروازیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...